شیلے کی اک نظم کا اردو ترجمہ

Love's Philosophy-فلسفہِ محبت

شیلے اٹھارویں صدی کا بہت عظیم شاعر تھا۔ اس کو انگریزی شاعروں میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ شیلے کی شاعری در اصل رومانوی شاعری ہے۔ لیکن اس کی نظموں کے مضامین رومانوی ہونے کے ساتھ ساتھ فلسفی بھی ہیں۔ شیلے کی ایک نظم Love's Philosophy کا ترجمہ پیش کر رہا ہوں۔ 

اصل متن

The fountains mingle with the river 
   And the rivers with the ocean, 
The winds of heaven mix for ever 
   With a sweet emotion; 
Nothing in the world is single; 
   All things by a law divine 
In one spirit meet and mingle. 
   Why not I with thine?— 

See the mountains kiss high heaven 
   And the waves clasp one another; 
No sister-flower would be forgiven 
   If it disdained its brother; 
And the sunlight clasps the earth 
   And the moonbeams kiss the sea: 
What is all this sweet work worth 
   If thou kiss not me?
 
-:اردو ترجمہ

فلسفہِ محبت

آب شاریں دریا میں جا گرتی ہیں
اور دریا سمندر میں
شیریں جذبوں کے سہارے
آب کو عمل تسخیر ہوا سے جا ملاتا ہے
کوئی اس عالم رنگ و بو میں تنہا نہیں
قانونِ فطرت ہے کہ ہر چیز
اپنی مطلوبہ شے سے جا ملتی ہے
لیکن ہم کیوں نہیں مل پاتے؟

دیکھو، فلک بوس پہاڑ بوسہ کناں رہتے ہیں
اور لہریں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامتی ہیں
ان کے لیے رحم نہیں 
جو دوسروں کا دل دکھاتے ہیں
اور سورج کی روشنی زمین کو
اپنے حصار میں محصور کر کے زندگی دیتی ہے
اور چاندنی سطحِ سمندر کو ہولے سے چوم کر طغیانی بخشتی ہے
یہ سب میرے سامنے بے مایا ہے
اگر تمھارے ہونٹ 
میری جبیں تک نہیں آتے۔
ترجمہ: طلحہ فاران 

طلحہ فاران 
فاران زاویے

Comments

Popular posts from this blog

درود بہ پاکستان- ملک الشعرا بہار کا پاکستان کے لیے ایک قصیدہ مع ترجمہ

پیر پرنیان اندیش در صحبتِ سایہ اور اقبال لاہوری

غالب کا فارسی کلام اور شیفتہ کی پسند