Posts

Showing posts from June, 2019

"ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں"

Image
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں حافظ آباد علمی اور ادبی لحاظ سے ایک زرخیز علاقہ ہے۔ تعلیم ہو یا کھیل، ادب ہو یا صحافت ، حافظ آباد کے سپوتوں نے اپنا لوہا منوایا ہے۔ صحافت کے میدان میں ایسے انمول ہیرے اس دھرتی ماں نے جنے ہیں کہ جن پر جتنا ناز کریں کم ہے۔ حافظ آباد کی زمین پر دیوان سنگھ  مفتون کے بعد بہت سے صحافی آئے اور راہ عدم کو ہو لیے۔" ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں"۔ جو حقیقی معنوں میں صحافی کہلانے کے قابل ہیں۔ اپنے پیشے کے ساتھ مخلص بھی ہیں اور ایمان دار بھی۔  ان لوگوں میں ایک نام گلزار حسین چوہان بھی ہے۔ آج سے ایک دو سال قبل ان سے پہلی ملاقات ہوئی۔ جسے ملاقات کہنا بھی بجا نہیں۔ یوں سمجھ لیجیے کہ سلام دعا ہوئی۔ جب سے سیف عدیل صاحب منزل مراد کے ساتھ بطور ایڈیٹر منسلک ہوئے ہیں۔ تب سے منزل مراد کے دفتر آنا جانا ہو گیا ہے۔ آج گیا تو گلزار صاحب سے ملاقات ہوئی۔ اسم بہ مسمی شخصیت ہیں۔ صحافت کے رموز سے گہری واقفیت رکھتے ہیں۔ حافظ آباد میں مجھے یہ واحد ایسے شخص ملے ہیں جو رپوٹر اور صحافی کے درمیان فرق جانتے ہیں اور خوب جانتے ہیں۔ اس لیے صرف صحافی کہلاتے ہی نہیں، حقیقی