Posts

Showing posts with the label تعارف

اقبال، اثر صاحب اور میں

Image
  اقبال، اثر صاحب اور میں ہائی سکول کا زمانہ ایک یادگار کے طور ہر میرے ذہن میں محفوظ رہ گیا ہے۔ وقت کے تند و تیز دریا میں یادیں تو جیسے گھاس پھوس کی مانند بہہ جاتی ہیں۔ لیکن پھر بھی کچھ یادیں اس قدر حسین ہوتی ہیں کہ بھولتی نہیں ہیں۔ ہائی سکول میں اساتذہ تو سب ہی اچھے تھے۔ لیکن میرا قلبی لگاؤ ذکا اللہ اثر صاحب سے کچھ زیادہ تھا۔ مجھے یاد ہے جب میں ہائی سکول گیا تھا تو صرف ایک صاحب کے چرچے تھے۔ ہر بچہ ذکا اللہ اثر صاحب کا شاگرد ہونے پر فاخر تھا۔ خدا کی رحمت کہ مجھے بھی اردو اثر صاحب نے پڑھائی۔ ان سے وابستگی کب دل بستگی میں بدل گئی پتا ہی نہیں چلا۔ بہرحال دو سال کا طویل عرصہ پلک جھپکتے ہی گزر گیا۔ الواعی تقریب قریب تھی۔ الوداعی تقریب سے ایک دن قبل ہم طالب علموں کو سکول سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ اس دور میں ایک رواج چل نکلا ہے کہ بچے اپنے اساتذہ سے اپنی شرٹ ہر دستخط کرواتے ہیں۔ میں بھی اس روایت کی پاسداری میں رنگ برنگے مارکر لیے اثر صاحب کے پاس جا پہنچا اور ان سے دستخط کی فرمائش کی۔  یہاں یہ بتاتا چلوں کہ اثر صاحب اقبالیات اور بالخصوص تصوف کے ماہرین میں شمار کیے جاتے ہیں۔   اثر...

امیر ہوشنگ ابتہاج سایہ: تعارف

Image
نام، آقا امیر ہوشنگ ابتہاج سایہ ہے۔ ایران اور فارسی زبانیان کے یہاں استاد ہ۔ ا۔ سایہ کے نام سے مشہور ہیں۔ کسی دور میں جب ہم فارسی غزلوں کی تلاش میں میاں گوگل کی وساطت سے بڑے بڑے برقی صفحات کے پلندوں کی خاک چھانا کرتے تھے۔ اسی دوران میں ہمیں ایک غزل ملی۔ جس کا ایک مصرع لکھنا ہی کافی ہے (کیوں کہ یہ غزل  اہل فارسی زبان اور دانش جویان فارسی زبان میں خاصی مشہور ہے۔) " درین سرای بی کسی کسی به در نمی زند"۔ غزل تو کیا عمدہ تھی، شخصیت دیکھی تو اور بھی مرعوب ہو گئے۔ ایرانی شیریں زبان تو ہیں لیکن اس کے ساتھ فسوں ساز بھی ہیں۔  چون کہ ہم ایران کبھی نہیں گئے (مستقبل قریب میں جانے کا کوئی امکان بھی نہیں)۔ اس لیے سایہ کی چند تصاویر نظر سے گزری ہیں۔ کیا رخ نورانی ہے اور اشعار، اللہ اللہ جادو بیانی ہے۔ سرخ گال اور سپید ریش، مونچھیں جیسے لعل نما ہونٹوں پر غلاف ہو، گرانڈیل توند، ناتواں جسم مگر طاقت ور دماغ۔  جب بھی ہم سے کسی عزیز از جان نے یہ دریافت کیا ہے کہ حضور آپ کا پسندیدہ فارسی شاعر کون سا ہے؟ تو یقینا ہم خس بہ دنداں ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اجی کس کا نام لیں کس کا نہ لیں۔ خ...